Quantcast
Channel: DW.COM Urdu
Browsing all 39073 articles
Browse latest View live

لیبیا کے اہم بینکوں پر عائد پابندیاں ختم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے بینکوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی تاکہ حالیہ خانہ جنگی کے بعد ملک میں اقتصادی مسائل کے حل کے لیے مدد مل سکے اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔

View Article



ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش

پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو گرمیوں میں بھی سر کرنا انتہائی جان لیوا اور مشکل ترین چیلنج ہے لیکن اب روس کی ایک ٹیم سردیوں میں چوٹی سر کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن بنانے کا ارادہ...

View Article

نینسی پاول بھارت میں نئی امریکی سفیر

امریکی صدر باراک اوباما نے پیشہ ور خاتو‌ن سفارتکار اور جنوبی ایشیا کے امور کا وسیع تجربہ رکھنے والی ماہر نینسی پاول کو بھارت میں امریکہ کی نئی سفیر نامزد کر دیا ہے۔

View Article

یورو زون مالیاتی بحران حل ہوتا نظر نہیں آتا، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے یورو زون ممالک کو بتایا ہے کہ ان کی نظر میں جاری قرضوں کے بحران کے لیے جامع حل پہنچ سے باہر ہے۔

View Article

کینیڈا میں امیگریشن فراڈ، دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد

کینیڈا میں دو پاکستانی شہریوں پر وہاں اپنے قیام سے متعلق غلط معلومات مہیا کرنے اور امیگریشن حکام کو دھوکہ دینے کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

View Article


شکیب کی سنچری، بنگلہ دیش کا ’کم بیک‘

شکیب الحسن اور شہریار نفیس کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے میر پور ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 234 رنز بنا لیے ہیں۔

View Article

قاہرہ میں پھر تشدد، کم ازکم 8 مظاہرین ہلاک

مصری دارالحکومت قاہرہ میں بھڑکنے والے تشدد کے نئے واقعات کے نتیجے میں گزشتہ دو دونوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

View Article

نیپال میں نوزائیدہ بچوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں والدین کی طرف سے نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پولیس کے بقول اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ والدین ان بچوں کی پیدائش نہیں چاہتے۔

View Article


سری لنکن خانہ جنگی، آزاد انکوائری کی ضرور ت ہے، ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کے عالمی گروپوں نے خانہ جنگی کے بارے میں کولمبو کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس حوالے سے احتسابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

View Article


روس کی عالمی ادارہء تجارت میں رکنیت کی حتمی منظوری

روس کو اٹھارہ سال تک مسلسل کوششیں کرنے کے بعد عالمی ادارہ تجارت WTO کی رکنیت دینے سے متعلق حتمی منظوری مل گئی ہے۔

View Article

فلپائن میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

حکام کے بقول فلپائن میں اچانک آنے والے سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 234 افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف فلپائن نیشنل ریڈ کراس نے ہلاکتوں کی...

View Article

میمو گیٹ: سابق امریکی مشیر کا بیان عدالت کے حوالے

حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے امریکہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جنرل جیمز جونز کا وہ بیان حلفی سپریم کورٹ میں دخل کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  متنازعہ میمو کی تخلیق میں حسین حقانی کا کوئی...

View Article

امریکی ڈرونز سے تعلق، برطانیہ سے ’جواب طلبی‘

ایک پاکستانی شہری کے برطانوی وکلا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وضاحت کرے کہ آیا وہ امریکی ڈرون حملوں میں کس طرح کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

View Article


افغان تنازعے کے حل میں طالبان کی شمولیت ضروری، قطر

قطر نے کہا ہے کہ افغان تنازعے کے کسی بھی طرح کے حل میں طالبان کو لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ دوحہ حکام کی جانب سے یہ بیان قطر میں طالبان کے دفتر کے حوالے سے بات چیت پر کابل کے ردِ عمل پر سامنے...

View Article

امریکی سینیٹ نے ایک ٹریلین ڈالر کا بجٹ بل منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نے ہفتے کے روز اگلے دو ماہ کے لیے ضمانتی ٹیکسوں میں کٹوتی اور بے روزگاروں کے لیے مراعات کے ایک ٹریلین ڈالر کے بجٹ بل کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم اس بل کی منظوری صرف دو ماہ کے لیے دی گئی ہے۔

View Article


مؤخرکمرشل خلائی ٹیکسی پروگرام، ناسا کی کوششیں

بجٹ کٹوتی کی وجہ سے ناسا کا تجارتی خلائی ٹیکسی پروگرام متاثر ہوا ہے۔ ناسا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا خیال ہے کہ سن 2017ء تک ناسا کو خلانورد بھیجنے کے لیے روسی خلائی جہازوں پر ہی انحصار کرنا ہو گا۔

View Article

لیجنڈری گلوکارہ سیزاریا ایفورا چل بسیں

کیپ ویردے کی لیجنڈری گلوکارہ سيزاريا ايفورا انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی عمر ستّر برس تھی۔ انہوں نے ابھی تین ماہ قبل ہی خرابیء صحت کے باعث گلوکاری چھوڑی تھی۔

View Article


عراق، آخری امریکی فوجی دستہ بھی واپس روانہ

آج اتوار کی صبح عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کے آخری فوجی دستے کا انخلا بھی مکمل ہو گیا۔ جب یہ فوجی ایک قافلے کی صورت میں عراق سے کویت میں داخل ہوئے تو ان کے چہروں پر خوشی و مسرت دیدنی تھی۔

View Article

روشن مستقبل کی تلاش میں،200 افراد ڈوب گئے

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے دو سو افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔کشتی میں سوار افراد کا تعلق پاکستان، افغانستان، عراق اور ایران سے تھا۔

View Article

کراچی میں جاری سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ

کراچی میں جاری سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ اب تک بہت کامیاب ثابت ہو رہا ہے، جس میں جرمن، بھارتی، ترک اور ایرانی کتابوں کی مقبولیت ان کے اسٹالوں پر موجود شائقین کے مسلسل ہجوم سے واضح ہو جاتی ہے۔

View Article
Browsing all 39073 articles
Browse latest View live